تلنگانہ

میلاد النبیؑ کے جلوس میں شرکت کرنے والے نوجوانوں سے صدر مجلس بیرسٹر اویسی کی اہم اپیل

حیدرآباد _ 9 اکتوبر ( اردولیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد پیرسٹر اسد الدین اویسی نے اتوار کو شہر حیدرآباد کے مختلف علاقوں سے نکالے جانے والے میلاد النبی کے جلوس کے سلسلے میں امتہ المسلمین سے ایک اہم اپیل کی ہے مجلس کے صدر دفتر دارالسلام میں مجلس کے جلسہ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلاد النبی کے جلوس میں کوئی بھی نوجوان ایک دوسرے پر رنگ نہ پھینکیں۔اور جلوس میں ڈی جے نہ لگائیں۔کیونکہ ناچ گانا اور باجہ اسلام میں کوئی اجازت نہیں ہے اکثر دیکھا جا رہا ہے کہ جلوس میں مسلم نوجوان اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں یہ جلوس آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی خوشی میں نکالا جاتا ہے اس میں ہمیں طاقت نہیں بلکہ محمد ﷺ کے غلاموں کی طرح رویہ اختیار کرنا چاہیے صدر مجلس نے جلوس میں شامل نوجوانوں کو سگریٹ، گٹکا اور پان کا استعمال نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button