تلنگانہ

چارمینار پیڈاسٹریشن پراجکٹ کے لئے 100 کروڑ روپے کا اعلان _ پرانے شہر میں دو ملٹی لیول پارکنگ لاٹ اور موسی ندی پر ہاکرس کے لئے دو بریج

حیدرآباد _ 4 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے چارمینار پیڈاسٹریشن پراجکٹ کی تکمیل کے لئے مزید 100 کروڑ روپے منظور کرنے کا اعلان کیا ہے ریاستی اسمبلی میں مجلس کے فلور لیڈر جناب اکبر الدین اویسی کے مطالبہ پر وزیر بلدی نظم نسق تارک راما راو نے چارمینار پیڈاسٹریشن پراجکٹ کے لئے 100 کروڑ روپے منظور کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کو مکمل کرنے میں 23 سال لگ گئے۔ لیکن وہ تیقن دیتے ہیں کہ آیندہ سال 2024 تک اس کو مکمل کرلیا جائے گا۔

 

انہوں نے چارمینار بس اسٹیشن اور خلوت میں پنشن پے منٹ آفس کے قریب دو ملٹی لیول پارکنگ لاٹ تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔ اسی طرح وزیر موصوف نے موسی ندی پر ہاکرس کے لئے دو بریج تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button