تلنگانہ

تلنگانہ میناریٹیز کمیشن کے تین ارکان کا تقرر _ محمد اطہر اللہ اور محمد تنویر شامل

خضر احمد یافعی کی خصوصی رپورٹ

عادل آباد_ 3مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ میناریٹیز کمیشن کے تین ارکان کا تقرر عمل میں آیا ہے  چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی منظوری کے بعد حکومت نے میناریٹیز کمیشن کے تئن ارکان کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے جی او جاری کیا ہے جن میں دو مسلم اور ایک سکھ اقلیتی برادری سے ہے

دو مسلم ارکان میں عادل آباد سے محمد اطہر اللہ اور ظہیرآباد سے محمد تنویر شامل ہیں جبکہ سکھ رکن کے طور جانی درشن سنگھ کو شامل کیا گیا ہے

شہر مستقر عادل آباد سے تعلق رکھنے والے بی آر ایس پارٹی کے نوجوان سینئر لیڈر محمد اطہر اللہ کو ریاستی حکومت نے آج بتاریخ 4/مارچ 2023 کو باضابطہ طور پر تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹی کمیشن کا ریاستی رکن نامزد کرتے ہوئے احکامات جاری کیے ہیں۔واضح رہے کہ محمد اطہر اللہ کا تعلق تلنگانہ کہ ضلع عادل آباد مستقر سے ہے اور ان کا بی آر ایس پارٹی کے فاؤنڈرس میں شمار ہوتا ہے۔محمد اطہر اللہ ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ اور بی آر ایس پارٹی کے اعلیٰ عہدوں پر فائز قائدین کے ہمراہ علحیدہ تلنگانہ کے وقت شانہ بہ شانہ جدوجہد میں شامل رہے اور سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا کے خاص قریبی اقلیتی قائدین میں ان کا شمار ہوتا ہے اور رکن اسمبلی جوگورامنا کی ہدایت اور رکن اسمبلی کی سرپرستی میں حیدرآباد میں رہتے ہوئے عادل آباد میں ترقیاتی کاموں سے متعلق بہت سے فنڈز متعلقہ وزراء اور اعلیٰ عہدیداروں سے نمائندگی کے ذریعہ اقدامات کرتے ہیں اور بالخصوص صدر تنظیم الائمہ والمؤذنین حافظ محمد منظور احمد کی راست نگرانی میں ضلع عادل آباد کے ائمہ و مؤذنین کے اعزازیہ کے لئے کافی جدوجہد بھی کی ہے۔

 

ریاستی حکومت بالخصوص وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ کی جانب سے محمد اطہر اللہ کو ریاستی مینارٹی کمیشن کا رکن نامزد کرنے پر سب سے پہلے انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر بجالاتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ سمیت تمام چاہنے والوں سے اظہار تشکر کیا ہے ۔ وہیں محمد اطہر اللہ کو مینارٹی کمیشن کا رکن نامزد کرنے پر ضلع عادل آباد سے مختلف گوشوں سے مبارکبادیوں کا سلسلہ سوشل میڈیا اور راست فون کال کے ذریعے جاری ہے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز نظام آباد کے نوجوان طارق انصاری کو تلنگانہ میناریٹیز کمیشن کا چیرمین مقرر کیا تھا اس سلسلے میں چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی ہدایت پر احکامات جاری کردیئے تھے  ان کی معیاد تین سال کی ہوگی

متعلقہ خبریں

Back to top button