تلنگانہ

تلنگانہ کے ان‌ اسمبلی حلقوں میں پولنگ ایک گھنٹہ پہلے ختم ہوجائے گی

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مرکزی الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ حساس حلقوں میں پولنگ ایک گھنٹہ قبل ختم ہو جائے گی۔

 

الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ صبح 7 بجے سے شام 4 بجے تک سرپور، چننور، بیلم پلی، منچیریال، آصف آباد، منتھنی، بھوپال پلی، ملوگو، پیناپاکا، ایلیندو، کوتہ گوڑم، اشواراؤپیٹ اور بھدراچلم میں پولنگ ہوگی۔

 

باقی 106 حلقوں میں صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button