تلنگانہ

کاماریڈی کے بس اسٹیشن کے پاس حالت نشہ میں ایک خاتون کا شوہر کے خلاف احتجاج

کاماریڈی _ 10 ،ستمبر ( اردولیکس) شوہر کی مارپیٹ سے تنگ آکر ایک خاتون نے حالت نشہ میں سڑک پر ہلچل مچادی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے کاماریڈی کے نیو بس اسٹینڈ علاقہ میں پیش آیا۔ذرائع کے مطابق یہ خاتون گھریلو مسائل کی شکارتھی۔وہ اچانک حالت نشہ میں سڑک پر بیٹھ گئی جس کے نتیجہ میں گاڑی سواروں کو مشکل صورتحال کاسامنا کرناپڑا اور ٹریفک بھی جام ہوگئی۔راہگیروں کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے اس خاتون کو اس کے گھر پہنچایا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خاتون نے کہاکہ اس کا شوہر اس کی مسلسل پٹائی کرتا ہے۔اس نے پولیس عہدیداروں سے درخواست کی ہے کہ اس کو بچایاجائے

متعلقہ خبریں

Back to top button