تلنگانہ

بریکنگ نیوز _ سکندرآباد کے ایک الکٹرک بائیک شو روم میں لگی بھیانک آگ۔ اوپری منزل میں مقیم افراد جان بچانے کھڑکیوں سے کود پڑے۔ اموات کا اندیشہ

حیدرآباد_12 ستمبر ( اردولیکس) حیدرآباد کے سکندرآباد میں واقع الکٹرک بائیک شو روم میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔شو روم کی اوپری منزل میں ایک لاڈ بھی واقع ہے جس میں کئی افراد مقیم تھے۔ بتایا گیا ہے کہ آج رات آگ عمارت کی اوپری منزل تک پہنچ گئی جس کے باعث لاج کے کمروں میں مقیم افراد جان بچانے کے لئے کھڑکیوں سے کود پڑے۔اس واقعہ میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے انھیں گاندھی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔مقامی نوجوانوں نے لاج میں مقیم مزید افراد کو باہر نکالنے میں مدد کی جن کے چہرے دھویں سے کالے ہوگئے تھے۔ لوگ جان جان بچانے کیلیے پایپوں ک ذریعہ نیچے اترتے دیکھے گئے ۔اس حادثہ میں دم گھٹنے سے بھی بعض افراد متاثر ہوئے دو اموات کی بھی اطلاع ہے تاہم‌ فوری اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button