تلنگانہ

گن مین کو طمانچہ رسید کرنے کے واقعہ پر تلنگانہ کے وزیر داخلہ کا رد عمل

حیدرآباد: ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے گن مین کو طمانچہ رسید کرنےکے واقع پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گن مین ان‌کے بیٹے کے طرح ہیں اور انھوں نے محبت سے ایسا کیا ہے مارنا ان‌کا مقصد نہیں تھا۔

 

محمود علی نے ملک پیٹ میں ترقیاتی پروگرام میں شرکت کے موقع پر یہ بات بتائی۔ انھوں نے حیدرآباد کے ملک پیٹ گنج مارکیٹ یارڈ میں 53 لاکھ روپے کی لاگت سے کروائے جانے والے مختلف ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا۔

 

واضح رہے کہ حال ہی میں تلنگانہ کے وزیر سنیواس یادو کی سالگرہ تقریب کے موقع پر پھولوں کا گلدستہ دینے میں تاخیر پر وزیر داخلہ کی جانب سے گن مین کو طمانچہ رسید کر دیا گیا تھا، اس واقعہ کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوا۔

 

کانگرس کے ایک مقامی لیڈر نے وزیر داخلہ کے خلاف حیدرآباد کے ایس ار نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت بھی درج کروائی تھی، جبکہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھی اس واقعہ پر شدید رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے اسی دوران وزیر داخلہ کی وضاحت سامنے آئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button