انٹر نیشنل

ہندوستانی خواتین ٹیم نے تاریخ رقم کردی۔ ایشیاء کپ جیت لیا

نئی دہلی: ندوستانی خواتین کی ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 7 ویں مرتبہ ایشیا کپ کرکٹ کے فائنل میں کامیابی حاصل کی۔ آج کھیلے گئے ٹی-20 ایشیا کپ 2022 کے فائنل میچ میں ہندوستانی ٹیم نے گیند بازی اور بلے بازی دونوں ہی میں شاندرارصلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ہندوستانی گیند بازوں نے سری لنکائی ٹیم کو 20 اوور میں محض 65 رن بنانے دیئے اور پھر نویں اوور میں ہی جیت کے لیے متعین ہدف کو حاصل کر لیا۔ ایک طرف سری لنکا نے 20 اوور میں اپنے 9 وکٹ گنوائے، وہیں ہندوستانی ٹیم نے 8 وکٹ رہتے جیت حاصل کر لی۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ اب تک خاتون ایشیا کپ کرکٹ کے 8 سیزن کھیلے گئے ہیں جن میں سے ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم نے سات مرتبہ فاتح کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ صرف گزشتہ مرتبہ ہندوستانی ٹیم ایشیا کپ پر قابض ہونے میں کامیاب نہیں ہو سکی تھی اور بنگلہ دیش کی خاتون کرکٹ ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میچ میں جیت حاصل کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button