تلنگانہ

حیدرآباد میں نئے سال کا جشن منانے والوں کے لئے پولیس کے گائیڈ لائنس جاری

حیدرآباد ۔ 18 دسمبر (اردولیکس ) کمشنر حیدر آباد سٹی پولیس سی وی آنند نے نئے سال کے موقع پر پارٹیوں کا اہتمام کرنے والے منتظمین کے لئے رہنمایانہ خطوط جاری کئے  ہیں۔ پولیس نے منتظمین سے کہا ہے کہ وہ نئے سال کے جشن کے کمشنر دوران عریانیت کے فروغ کی حوصلہ افزائی نہ کریں۔ اگر ڈرگس کا استعمال کیا جاتا ہے تو پھر ریسٹورنٹ پیس کے انتظامیہ کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔ کمشنر پولیس نے کہا ہے کہ سرویلنس کیمرہ کے ذریعہ پارٹی میں شرکت کرنے والوں پر نظر رکھی جائے۔ خانگی سکیورٹی کا انتظام کیا جائے اور پارکنگ کے معاملہ میں بھی کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی ۔ کمشنر نے یہ بھی کہا ہے کہ کم عمر بچوں کو پارٹی میں شرکت کی اجازت نہ دی جائے۔ اس مرتبہ شہر حیدرآباد میں نئے سال کی پارٹیوں پر پولیس کی خصوصی نظر رہے گی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button