تلنگانہ

چیف منسٹرتلنگانہ پربجرنگ دل پرپابندی لگانے کی سازش کا الزام، تمام ہندوں سے متحد ہونے بنڈی سنجے کی اپیل

حیدرآباد: بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے نے چیف منسٹرتلنگانہ چندرشیکھرراو پر تلنگانہ میں بجرنگ دل پر پابندی لگانے کی سازش کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے حیدرآباد کے ناگول میں منعقدہ بی جے پی او بی سی کنونشن میں شرکت کی۔ اس موقع پراپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ کے سی آر بجرنگ دل پر پابندی لگانے کے معاملہ میں کانگریس سے مسابقت کررہے ہیں۔ بنڈی سنجے کے مطابق بجرنگ دل نے کسی کو اکسایا نہیں ہے بلکہ بجرنگ دل ہندو دھرم کے تحفظ کی کوشش کر رہا ہے۔ بنڈی سنجے نے تمام ہندؤں سے چندرشیکھرراو کی اس سازش کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button