اسپشل اسٹوری

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی اہلیہ صوفی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

حیدرآباد _ 3 اگست ( اردولیکس ڈیسک) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی اہلیہ صوفی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ جسٹن ٹروڈو نے سوشل میڈیا کے مشہور ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ سے علیحدگی کی وجہ بھی بتائی ۔اس سلسلے میں انہوں نے دو صفحات پر مشتمل ایک پوسٹ جاری کیا۔

 

اپنے پوسٹ میں جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ بات چیت کے بعد صوفی اور میں نے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔کینیڈین وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق جسٹن ٹروڈو اور صوفی نے علیحدگی کی قانونی دستاویزات پر دستخط کردیے ہیں۔

 

وزیراعظم آفس کے کا کہنا ہے کہ جسٹن ٹروڈو اور صوفی اپنے بچوں کی حفاظت، محبت بھرے اور باہمی تعاون کے ماحول میں پرورش کرنے کے لیے خاندان کے قریبی فرد کی طرح رہیں گے، وزیراعظم کی فیملی اگلے ہفتے سے ایک ساتھ چھٹیوں پر جائے گی ۔اس جوڑے کی شادی مئی 2005 میں شادی ہوئی، ان کے تین بچے ہیں، 14 سالہ، ایلا گریس، زیویئر، 15، اور ان کا سب سے چھوٹا بیٹا ہیڈرین، جو 9سال کا ہے۔

 

سی بی سی نیوز نے وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے ایک بیان کا حوالہ دیا کہ انہوں نے قانونی علیحدگی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔انسٹاگرام پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ  ہمارے بچوں کی بھلائی کے لیے، ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ ہماری اور ان کی رازداری کا احترام کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button