تلنگانہ

تلنگانہ کے ان 20 اضلاع میں اتوار سے منگل تک شدید بارش کے امکانات_ حیدرآباد میں آج اور کل بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد _ 2 ستمبر ( اردولیکس) حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ اتوار سے منگل تک ریاست کے شمالی اور جنوبی اضلاع میں درمیانی سے بھاری بارش ہوگی۔ 20 اضلاع کے لیے یلو وارننگ جاری کی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کو کچھ اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔

 

خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے باعث  بارشیں ہوں گی۔ کے ناگارتنا، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات، حیدرآباد نے  کہا کہ ہفتہ اور اتوار کو حیدرآباد کے بعض علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کے امکانات ہیں۔ صبح کی دھند پائے جانے کے امکانات ہیں

 

جن 20 اضلاع میں  اتوار سے منگل  تین دنوں تک شدید بارش کے امکانات ہیں ان میں عادل آباد،آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، سرسلہ، کریم نگر، پداپلی،  بھوپال پلی، ملوگو، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاوں، سدی پیٹ، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی اور کتہ گوڑم شامل ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button