انٹر نیشنل

السعودیہ کی پرواز میں بنگلہ دیشی خاتون نے بچہ کو جنم دیا 

ریاض ۔ کے این واصف

 جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں شاید ہر منٹ ایک بچے کی ولادت ہوتی ہے اور یہ ولادتیں اسپتالوں میں، گھروں میں مین, دوران سفر بس میں، کار میں، آٹو رکشا وغیرہ وغیرہ میں تک ہوتی ہیں بہر حال خوشیوں کی آمد کا یہ سلسلہ جاری رہتاہے۔

 

اب سعودی عرب میں ایک بنگلہ دیشی خاتون نے سفر کے دوران ہوائی جہاز میں بچے کو جنم دیا۔ ایک خبر کے مطابق سعودی عرب میں تبوک سے جدہ آنے والی السعودیہ کی پرواز کے دوران ایک بنگلہ دیشی خاتون نے بچی کو جنم دیا ہے۔

 

العربیہ اور اخبار 24 کے مطابق خاتون نے دوران پرواز طیارے کے عملے سے طبی مدد کی درخواست کی۔ اس پرواز میں دو فٹبال ٹیمیں اور ان کے ہمراہ دو ڈاکٹر بھی سفر کررہے تھے۔ طیارے کے عملے نے مسافر ڈاکٹروں کی مدد سے فوری طور پر ہنگامی انتظامات کیے, بنگلہ دیشی خاتون نے نارمل طریقے سے بچے کو جنم دیا۔

 

جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر میڈیکل ٹیم نے ماں اور نومولود کی حالت مستحکم ہونے کو یقینی بنایا اور پھر انہیں ایمبولینس کے ذریعے کنگ عبداللہ میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button