انٹر نیشنل

امریکہ۔بس کھائی میں گر پڑی 24 ہلاک 35 زخمی

نئی دہلی: جنوبی امریکہ کے پیرو میں پیش آئے دلخراش سڑک حادثے میں 24 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا مسافرین سے بھری ایک بس پہاڑی سے نیچے کھائی میں گر پڑی۔

 

 

حادثے میں جہاں 24 افراد کی اموات وہیں ہوئی وہیں 35 زخمی بتائے گئے ہیں۔ وہاں کے سرکاری حکام نے یہ بات بتائی۔ معلوم ہوا ہے کہ اندیس کی پہاڑیوں سے گزرنے کے دوران ہویانیایو سے ہوانٹا جانے والی بس بے قابو ہو کر اچانک 200 میٹر گہری کھائی میں گر پڑی

 

 

مہلوکین میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کے فوری بعد حکام نے چوکسی اختیار کی بچاؤ اور راحت کاری کا کام کیا گیا۔ طبی عملے کو بھی مقام واقع پر روانہ کر دیا گیا ہے۔

 

اسی علاقے میں گزشتہ ماہ پیش آئے سڑک حادثے میں 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button