تلنگانہ

حیدرآباد نمائش دیکھنے کیلیۓ آنے والوں کو تلنگانہ کے وزیر نے دیا یہ مشورہ

حیدرآباد۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی یکم جنوری سے حیدرآباد میں کل ہند صنعتی نمائش کا آغاز ہو رہا ہے۔

 

ریاستی وزیر شریدھر بابو نے نمائش دیکھنے کے لیے آنے والوں سے خواہش کی ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں۔ انہوں نے آج نمائش کے انتظامات کے سلسلے میں میڈیا سے بات چیت کی۔ ریاستی وزیر نے بتایا کہ نمائش کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں

 

چیف منسٹر ریونت ریڈی نمائش کا افتتاح کریں گے۔ نمائش میں اس مرتبہ 2400 سے زائد اسٹالس قائم رہیں گی۔انہوں نے نمائش آنے والوں کو ماسک لگانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ نمائش گراؤنڈ میں کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے تمام تر انتظامات کیے گئے ہیں۔

 

انھوں نے مزید کہا کہ نمائش کیلئے آر ٹی سی کی خصوصی بسیں بھی چلائی جائیں گی اور میٹرو ٹرین کے اوقات میں بھی تبدیلی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button