نیشنل

ہندوستان کے زیر کنٹرول کشمیر کی صورتحال پر او آئی سی کا اظہار تشویش

ریاض ۔ کے این واصف

دنیا کے مسلمانون اور اسلامی ممالک کے حقوق کے تحفظ کے لئے قائم تنظیم “اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)” نے جموں وکشمیر کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حیثیت کی یکطرفہ تبدیلی کے چار سال مکمل ہونے پر ہنداوستان کے زیر کنٹرول کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 

 

 

اوآئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ نے بیان میں متنازع علاقے کے ڈیمو گرافک ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے لیے پانچ اگست 2019 کو اٹھائے گئے تمام غیر قانونی اقدامات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ دہرایا۔حق خودارادیت کی جد و جہد میں جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کی تجدید کی گئی۔ او آئی سی نے بیان میں جموں وکشمیر سے متعلق اسلامی سربراہی اجلاس اور تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے فیصلوں کا حوالہ دیا جس میں جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 

 

 

او آئی سی جنرل سکرٹریٹ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ’ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کوششوں میں تیزی پیدا کرے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button