تلنگانہ

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ مجھے پھنسانے کی سازش کی جارہی ہے : رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی

حیدرآباد _ 25 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ میں حکمران جماعت بی آر ایس کے رکن اسمبلی اے پائلٹ روہت ریڈی نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر انھیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے تلنگانہ بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روہت ریڈی نے کہا کہ ارکان اسمبلی کی خریدی کے معاملے کا انھوں نے پردہ فاش کیا تھا جس کی وجہ سے بی جے پی پریشان ہے اور اب بی جے پی حکومت انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ انھیں کیس میں پھنسانے ہوئے گرفتار کرنا چاہتی ہے

مجھے اطلاع ہے کہ اس کیس میں بی جے پی حکومت انھیں پھنسانے کی مکمل سازش تیار کرلی ہے اس کے باوجود وہ ڈرنے والے نہیں ہیں بلکہ بی جے پی کے خلاف جنگ کو جاری رکھیں گے۔رکن اسمبلی نے تعجب کا اظہار کیا کہ ارکان اسمبلی کی خریدی کے معاملے کی شکایت کرنے والے کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ پوچھ تاچھ کے نام پر پریشان کررہی ہے تلنگانہ کے ایم ایل ایز کی خریداری کے ذریعے حکومت کا تختہ الٹنے کی سازشوں کو میں نے بےنقاب کیا تھا وہ مجھے اور میرے خاندان کو بی جے پی کی سازشوں کو بے نقاب کرنے کے لیے پریشان کر رہے ہیں۔

 

ای ڈی، سی بی آئی، آئی ٹی والے ایم ایل اے اور وزراء پر حملہ کر رہے ہیں۔ای ڈی نے کیس کی تفصیلات بتائے بغیر مجھے بائیو ڈیٹا طلب کیا ۔پہلے دن 6 گھنٹے بیٹھنے کے بعد کیس کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔دوسرے دن انہوں نے کیس کی تفصیلات بتانے کا مطالبہ کیا تو ای ڈی کے عہدیداروں نے کہا کہ یہ ایم ایل اے کی خریداری کیس میں ہے۔ابھیشیک کو تحقیقات کے لیے بلایا گیا حالانکہ اس کا اس کیس سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔ ایم ایل اے کی خریداری کے معاملے میں کوئی منی لانڈرنگ نہیں ہوئی ہے۔

میں بی جے پی کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گا چاہے وہ مجھے گرفتار کیوں نہ کریں  کل ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرنے جارہا ہوں ۔ میں عدالت میں کیس دائر کروں گا کہ شکایت کنندہ سے کیوں تفتیش کی جارہی ہے۔میں 27 تاریخ کو سماعت میں شرکت کروں گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button