تلنگانہ

ِ تلنگانہ کے وزیر تارک راماراو کی انسانی ہمدردی _ اپنی کار سے اتر کر حادثہ میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کروایا

میدک16جولائی(حافظ محمد فصیح الدین میدک)تلنگانہ کے وزیر ِ انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی تارک راماراو  آج جب اپنے قافلے کے ساتھ کاماریڈی سے حیدرآباد واپس ہورہے تھے اسی اثناء میں نیشنل ہائی وے  چیگنٹہ ضلع میدک کے پاس آر ٹی سی بس نے کار کو ٹکر دے دی۔جس کے نتیجہ میں کار میں موجود دو افراد زخمی ہوگئے۔اس حادثہ کو دیکھتے ہوئے وزیر کے ٹی آرنے اپنے قافلہ کو روک دیا اور  اپنی کار سے اتر گئے اور فورََا زخمیوں کو اسپتال منتقل کروانے میں مدد کی ۔وزیر کے ٹی آر کی انسانی ہمدردی نے عوام کے دلوں کو جیت لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button