انٹر نیشنل

کرونا کی پہلی ویکسین بنانے والے روسی سائنسدان کا قتل

نئی دہلی: روسی سائنسدان آنڈری بوٹیکوف جنہوں نے کووِڈ-19 کی ویکسین سپوتنک وی کی تیاری میں شامل تھے،جمعرات کو ماسکو میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے۔ روسی میڈیا نے بتایا کہ ان کا گلا کاٹ دیا گیا تھا۔ بوٹیکوف (47) گیمالیا نیشنل ریسرچ سینٹر فار ایکولوجی اینڈ میتھمیٹکس میں سینئر محقق کے طور پر کام کیا کرتے ہیں۔ پولیس نے قتل کے چند گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔ ملزم کے خلاف پہلے بھی قتل کے مقدمات درج ہیں۔ لیکن یہ قتل کیوں کیا گیا؟ کس کی ایما پر کیا گیا؟ اس کی تحقیقات کی جارہی ہے،قتل کی وجوہات اور تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button