Uncategorizedانٹر نیشنل

حرمین شریفین انتظامیہ کا نیا لوگو، عمرہ سیزن پلان کا اجراء 

ریاض ۔ کے این واصف

وزارت حج و عمرہ نے حج سیزن کے اختتام کے ساتھ ہی عمرہ سیزن کا آغاز کردیا۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے نئے عمرہ موسم کا عظیم الشان پلان جاری کر دیا جسے خواتین اور نوجوان نافذ کریں گے۔عاجل اور سبق ویب سائٹس کے مطابق ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے اس موقع پر حرمین شریفین انتظامیہ کا نیا “لوگو” بھی جاری کیا جس کا محور مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے اہم قابل دید مقامات ہیں۔

 

 

 

ڈاکٹر السدیس نے بتایا کہ ’مسجد نبوی کے لیے سعودی عرب کی خدمات پر ایک بڑاسیمینار منعقد ہوگا۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس کی منظوری دے دی ہے‘۔ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ ’حرمین انتظامیہ کی تاریخ میں عمرہ سیزن کا نیا پلان سب سے بڑا ہے۔ اس کا سلوگن “امن سے تکمیل تک” ہے۔ السدیس نے کہا کہ ’عمرہ سیزن کا نیا پلان جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرے گا۔ مصنوعی ذہانت پر منحصر مشینوں سے کام لیا جائے گا۔ ڈیجیٹل سروس کا دائرہ وسیع ہوگا۔ عمرے کی ادائیگی میں آسانی پیدا کرنے کے لیے نئی ایپس متعارف ہوں گی‘۔

 

 

 

ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ ’زائرین کو بہترین روحانی ماحول فراہم ہوگا۔ زائرین کے علمی معیار اور ان کے ثقافتی تنوع کا بھی خیال رکھا جائے گا‘۔ڈاکٹر السدیس نے توجہ دلائی کہ ’مختلف خدمت گار ادارے ٹیم ورک کے طور پر کام کریں گے اور ماحولیاتی احتیاطی تدابیر کا حد درجہ خیال رکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button