ایجوکیشن

مانو میں مالیکیولر بائیولوجی و بائیو انفارمیٹکس پر ورکشاپ کا انعقاد

حیدرآباد، 20جنوری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، اسکول برائے سائنسی علوم کے حیوانیات سیکشن کے تحت ”ٹولس اینڈ ٹیکنیکس آف مالیکیولر بائیولوجی اینڈ بائیو انفارمیٹکس- II“ کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ کا کل اختتام عمل میں آیا۔ ڈاکٹر اروند سیٹی، روہا لائف سائنسس، حیدرآباد کے جینوم انالسٹ نے تکنیکی سیشن 1 میں بائیو انفارمیٹکس کی تفصیلات فراہم کیں۔

پروفیسر سنیم فاطمہ، ڈائرکٹر ، یو جی سی نے ورکشاپ کا افتتاح انجام دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے پروگرامز جدید مالیکیولر بائیولوجی اور بائیو انفارمیٹکس کے شعبے میں فیکلٹی اور طلبہ کو مہارت فراہم کرتے ہیں۔ اس موقع پر ورکشاپ مانیول بھی جاری کیا گیا۔ خلیہ، ڈی این اے اور پروٹین اساس کی تکنیکوں کا مانو اور جامعہ عثمانیہ کے ریسرچ اسکالرس نے عملی مظاہرہ پیش کیا۔ پروفیسر سلمان احمد خان، ڈین، اسکول آف سائنسز نے کوویڈ 19 وبائی امراض کے بعد ایسے نہایت ہی اہم موضوع پر ورکشاپ کے انعقاد پر کنوینر پروفیسر پروین جہاں اور ڈاکٹر عارف احمد، شریک کنوینر کو مبارکباد دی۔ورکشاپ میں مختلف تعلیمی اور تحقیقی اداروں کے اساتذہ اور طلبہ نے جوش و خروش سے شرکت کی۔

 

مانو میں اساتذہ کے لیے اختراعی تعلیمی طریقوں پر ورکشاپ

قونصل خانہ کے تعاون سے امریکی ریسورس پرسنس کی شرکت

حیدرآباد، 20جنوری (پریس نوٹ) مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور امریکی قونصل خانہ، حیدرآباد کے اشتراک سے اساتذہ کے لیے 24 تا 25 جنوری 2023 کو صبح 10 بجے تا 5 بجے مانو کیمپس،گچی باولی، حیدرآباد میں اساتذہ کے لیے Innovative Pedagogies for English Teachers پر دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لا یا جا رہا ہے۔ اردو ذریعہ تعلیم سے منسلک انگریزی کے اساتذہ کو دو امریکی ماہرین ،ووین ویلس تھامس اور کیتھلین ہیشنر تربیت دیں گی۔ ورکشاپ کے دوران انگریزی کی تدریس کے نت نئے طریقوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔ پروگرام سے متعلق دیگر تفصیلات کے لیے ڈاکٹر مصباح انظر (9948412484) اورڈاکٹر محمد اکبر (8373984391)، اسسٹنٹ پروفیسرس، سی پی ڈی یو ایم ٹی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button