تلنگانہ

کرناٹک اسمبلی نتائج : تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے جن حلقوں میں انتخابی مہم چلائی وہاں بی جے پی کا برا حال !

حیدرآباد _ 13 مئی ( اردولیکس ڈیسک) کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج کانگریس کے حق میں آرہے ہیں اور وہاں بی جے پی کو ہزیمت آمیز شکست کا سامنا ہے ایسے میں تلنگانہ بی جے پی کے کیڈر میں بھی کرناٹک کے نتائج سے مایوسی دیکھی جا رہی ہے کیونکہ تلنگانہ بی جے پی کے کئی اہم قائدین بشمول صدر  بنڈی سنجے ، مرکزی وزیر کشن ریڈی نے کرناٹک کے کئی اسمبلی حلقوں میں بی جے پی امیدواروں کی تائید میں انتخابی مہم چلائی تھی

تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے جتنے بھی حلقوں میں بی جے پی کی انتخابی مہم چلائی تھی ان میں بی جے پی کو تیسری اور پانچویں پوزیشن پر ہے اور ان تمام کو شکست کا سامنا ہے

 

کرناٹک انتخابات میں بنڈی سنجے نے چنتامنی، مولباگل، باگے پلی، گوری بیدنور اور چکبالا پور اسمبلی حلقوں میں انتخابی مہم چلائی تھی وہاں بی جے پی کو شکست کا سامنا ہے

 

گوری بیدانور اسمبلی حلقہ میں بی جے پی 5ویں پوزیشن پر ہے۔چنتامنی میں بی جے پی تیسرے نمبر پر ہے۔ ملباگل بی جے پی تیسرے نمبر پر چل رہی ہے باگے پلی اور چکبالاپور میں بی جے پی  شکست کی طرف بڑھ رہی ہے ۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button