تلنگانہ

بھینسہ میں گنیس فیسٹول کیلئے پولیس کے انتظامات۔ اونچی آوازسے ڈی جےساونڈ سسٹم استعمال کرنے پرسخت قانونی کاروائی کا انتباہ: ایڈیشنل ایس پی کرن کھیرکا بیان

بھینسہ (نامہ نگارافروزخان) بھینسہ ایڈیشنل ایس پی کرن کھیرنے کل شب اپنا ایک صحافتی ویڈیو جاری کیا۔اس موقع پرانہوں نے تمام ہی بھینسہ و اطراف واکناف کی عوام کو گنیش تہوار کی مبارکبادی پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے دیڑھ سالوں سے بھینسہ اورمدہول تعلقہ میں ایک اچھا ماحول تیارہورہا ہے۔

گذشتہ سال بھینسہ اورمدہول تعلقہ میں گنیش تہوار۔دُرگاہ دیوی تہوار پرُامن طورپرمنایا گیا۔اس بار بھی انھوں نے عوام سے پولیس کا تعاون کرتےہوئے پرُامن طریقے سے گنیش تہوار منانے کی اُمید ظاہرکی۔اس کےعلاوہ انہوں نے کہا کہ نرمل ضلع پولیس اوربھینسہ پولیس کی جانب سے ایک فیصلہ لیاگیا ہے کہ تمام کمیونٹی کےلوگوں کوان کے تہواروں کےلیے ایک جیسی اجازت دی جائےگی چاہے وہ ہندوتہوار ہو، مسلم تہوار یا امبیڈکرتہوار سب کو ایک جیسی اجازت دی جائےگی۔

گذشتہ سال گنیش تہوار اوردرگاہ تہوار کے پیش نظرمحکمہ پولیس کی جانب سے دو ساونڈ باکس 700 واٹس کے ایمپلی فائرس کی اجازت دی گئ تھی اس بار بھی اسی طرح کی اجازت دی جارہی ہے کیونکہ سپریم کورٹ کےنے ڈی جے ساونڈ سسٹم پرپابندی عائد کی ہےلہذا اس موقع پر انہوں نے تمام گنیش منڈلیوں کےذمہ داران اور ڈی جے ساونڈ سسٹم کے مالکین کو پولیس کا تعاون کرتےہوئے محکمہ پولیس کی جانب سے دی گئی ہدایت کے مطابق ہی دو ساونڈ سیسٹم 700 واٹس کےلگانے کوکہا اوربتایا کہ آگرکوئی اس کےبرخلاف زائد ساونڈ باکس یا ڈی جے ساونڈ سیسٹم کو لگاتے ہیں تو اس کےخلاف سخت سے سخت کاروائی قانونی کاروائی کی جائے اورمقدمات درج کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button