انٹر نیشنل

مملکت کے دارالحکومت میں نئے ترقیاتی پراجکٹس کا قیام

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی وژن ۲۰۳۰ کے تحت مسلسل نئے پروجکٹس سامنے آرہے ہیں، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض میں “نیو مربع ڈویلپمنٹ کمپنی” کا اعلان کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کمپنی ریاض میں دنیا کا سب بڑا ڈاؤن ٹاؤن تعمیر کرے گی۔ منصوبے کا مقصد دار الحکومت کو وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ اور سرمایہ کاری کے لیے پر کشش بنانا ہے۔

منصوبےمیں تعمیرات میں اعلی معیار کے علاوہ سبزہ زاروں اور واکنگ ٹریک کا اہتمام کیا جائے گا۔منصوبے میں مختلف صحت اور اسپورٹس مراکز کے علاوہ سماجی مراکز ہوں گے۔ علاوہ ازیں ٹیکنالوجی اور ڈیزائننگ کی معیاری یونیورسٹی ہو گی جبکہ عالمی معیار کا ٹھیٹر اور تفریح کے لیے 80 سے زیادہ مقامات ہوں گے۔

منصوبے کا محل وقوع شارع شاہ سلمان اور شاہ خالد کے درمیانی علاقے میں ہے جو مجموعی طور پر 19 کلو میٹر مربع پر کے رقبے پر ہے۔یہاں کئی منزلہ عمارتیں تعمیر ہوں گی جن میں لاکھوں خاندانوں کو آباد کیا جاسکتا ہے۔ مجموعی طور پر اس میں 104 رہائشی یونٹ ہوں گے جبکہ 1.4 ملین مربع میٹر رقبے کے آفسز ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button