تلنگانہ

حیدرآباد کے پرانے شہر میں جمعہ 16 ستمبر کو مجلس کی بائیک ریالی

حیدرآباد _ 15 ستمبر ( اردولیکس) یوم انضمام تلنگانہ کے پیش نظر مجلس کی جانب سے جمعہ 16 ستمبر کو بعد نماز جمعه عیدگاہ میر عالم سے  ترنگا بائیک ریالی نکالی جائے گی۔ صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد پیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہا کہ وہ پارٹی کے ارکان اسمبلی کونسل، کارپوریٹرس اور محبان مجلس کے ہمراہ بائیک ریالی میں شرکت کریں گے۔عیدگاہ میر عالم کے پاس مسجد ابوبکڑ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے ساتھ ہی وہاں سے تیگل کنٹہ کے چوراہا تک ریالی نکالی جائے گی اور وہاں جلسہ عام ہوگا ۔جس میں علماء کرام اور مشائخ خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 17 ستمبر کوفرقہ پرست طاقتیں لبریشن ڈے منانے کا اعلان کر رہی ہیں ۔ تلنگانہ میں 16 ستمبر کو  قومی یکجہتی کے طور پر منایا جارہا ہے۔ اس دن ریاست حیدرآباد کا انڈین یونین میں انضمام ہوا تھا۔ 1947ء میں ہندوستان

 

کو آزادی ملی۔ 1948ء میں ریاست حیدرآباد انڈین یونین میں ضم ہوگئی تھی۔اس دن مجلس کی جانب سے یوم قومی یکجہتی منایا جارہا ہے۔ مجلس کی ایک روزہ تقاریب کے بعد دوسرے دن 17 ستمبر کوحکومت تلنگانہ کی جانب سے  سرکاری سطح پر قومی یکجہتی تقاریب منعقد ہورہی ہیں جس میں وہ خود بھی اپنی پارٹی کے ارکان اسمبلی وکونسل کے ساتھ شرکت کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button