تلنگانہ

سنگاریڈی ہیٹرو فارماسیوٹیکل میں گھس‌جانے‌والے تیندوے کو پکڑ لیا گیا ۔ ویڈیو دیکھیں

سنگا ریڈی: ریاست تلنگانہ سنگاریڈی کے گڈا پوتھارم گاؤں میں واقع  ہیٹرو فارماسیوٹیکلز لمیٹڈ کے یونٹ میں ایک تیندوا داخل‌ہوگیا تھا جسے‌بعد میں پکڑنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔ تیندوا  بھٹک کر ہیٹرو فارما یونٹ کے ایچ بلاک میں داخل‌گیا تھا اور باہر نکلنے کا راستہ نہ پا کر عمارت کے اندر ادھر ادھر چھلانگیں لگا رہا تھا۔ یونٹ کے سیکورٹی عملے نے ہفتے کی صبح ایچ بلاک میں ری ایکٹر کے درمیان تیندوے کو دیکھا اور محکمہ جنگلات کے حکام کو مطلع کیا۔ بعد ازاں محکمہ جنگلات کے‌حکام‌نے شیشے میں سوراخ‌ کرکے دور سے تیندوے کو بے ہوش کرنے کا انجکشن دیا‌ اور اسکے بعد اسے حیدرآباد کے نہرو زولوجیکل پارک منتقل کیا گیا ۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button