تلنگانہ

تلنگانہ: بارش کے دوران دو بھائی بہہ گئے۔ محبوب آباد ضلع میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد: ریاست میں جاری موسلادھار بارش کے دوران دو بھائی پانی میں بہہ گئے۔ یہ واقعہ ضلع محبوب آباد کے پوچم پلی موضع میں پیش آیا۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق پوچم پلی موضع سے تعلق رکھنے والے سرینو اور یاکیہ اپنے رشتہ دار کی آخری رسومات کے بعد منعقدہ تقریب میں شرکت سے واپس ہو رہے تھے کہ راستے میں ندی کی سطح آب میں اضافہ ہو گیا تھا۔ دونوں بھائی ندی عبور کرنے کی کوشش میں پانی میں بہہ گئے۔ اس واقعہ کے بعد ان کے خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ دونوں بھائیوں میں سے ایک کی نعش تلاش کر لی گئی ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

 

 

 

یہاں یہ ذکر بےجا نہ ہوگا کہ کل بھی بارش کے دوران ندی عبور کرنے کے دوران ایک خاتون بارش کے پانی میں بہہ گئی تھی۔ اسی دوران سرکاری حکام اور پولیس کی جانب سے عوام سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ ذخائر آب سے دور رہیں اور ندیاں نالیں عبور کرنے سے گریز کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button