تلنگانہ

گوگل میاپ کی غلطی ،طالب علم انٹر میڈیٹ کاامتحان لکھںنے سے محروم۔ تلنگانہ کے کھمم میں واقعہ

 

کھمم: گوگل میاپ پر بھروسہ کرنا ایک طالب کیلئے مہنگا ثابت ہوا، غلط‌ لوکیشن کی وجہ سے وہ امتحان لکھنے سے محروم ہوگیا۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع کھمم میں پیش آیا۔ کھمم رورل منڈل کے کونڈا پورسے تعلق رکھنے والے انٹرمیڈیٹ کا طالب علم ونئے آج امتحان میں شرکت کیلئے روانہ ہوا۔ وہ مرکز سے واقف نہیں تھا اور اس کیلئے اس نے گوگل میاپ کی مدد حاصل کی۔

وہ اپنے لوکیشن کے بجائے کسی اورمقام پر پہنچ گیا، وہاں کوئی امتحانی مرکز نہیں تھا، پھروہ پتہ پوچھتے پوچھتے 27 منٹ تاخیرسے امتحانی مرکز پہنچا، تب تک بہت دیرہوچکی تھی جس کی وجہہ سے طالب علم امتحان لکھنے سے محروم ہوگیا، کیونکہ دیرہوجانے کی وجہہ سے اسے امتحانی مرکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button