تلنگانہ

اللہ کے گھر دیر ہے مگر اندھیر نہیں : دعوت افطار تقریب سے چیف منسٹر چندرشیکھرراو کا خطاب

حیدرآباد۔12اپریل ( اردولیکس) چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو نے کہا ہے کہ تلنگانہ کی تحریک کے دوران بھی انہیں کئی مصائب ومشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن ان کی تحریک نے تلنگانہ کی تشکیل دیتے ہوئے انھیں جیت دلائی۔ اس طرح انہیں یقین ہے کہ ” اللہ کے گھر میں دیر ہے مگر اندھیر نہیں” اسی یقین کے ساتھ وہ قومی سیاست میں قدم رکھے ہیں تاکہ اس ملک کے حالات کو سدھاریں۔ انھیں یقین ہے کہ اس میں بھی انھیں ضرور کامیابی حاصل ہوگی ۔ چیف منسٹر آج حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں حکومت کی دعوت افطار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔

 

 

چیف منسٹر نے ریاست کے مسلمانوں کو تیقن دیا ہے کہ وہ اس ملک کی حفاظت اور یہاں کی گنگاجمنی تہذیب اور ملک کے ثقافت اور تاریخ کو برقرار رکھنے کے لئے اپنے خون کے آخری بوند تک لڑیں گے۔ اس معاملہ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور ہر حال میں اس ملک کی حفاظت کریں گے۔

 

چیف منسٹر نے کہا کہ یہ ملک ہم سب کا ہے لیکن بعض طاقتیں اس ملک کی گنگاجمنی تہذیب کو ختم کرنے اور تاریخ کو بدلنے کی کوشش کررہے ہیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ایسی کوششیں کرنے والے یا پھر تاریخ کو بدلنے والے ختم ہوجائیں گے لیکن اس ملک کی تاریخ کو بدل نہیں سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک ایک عجیب دور سے گذررہا ہے۔ آپ تمام لوگ جانتے ہیں۔ میری بزرگوں، نوجوانوں خاص طور پر دانشور طبقہ سے یہ اپیل ہے کہ ہم سب کو متحدہ طور پر مل کر اس ملک کو بچانا ہے کیوں کہ یہ ہندوستان ہم سب کا ہے۔ ۔

اس موقع پر ریاستی وزراء، ٹی آر ایس کے ارکان مقننہ، صدرمجلس اتحادالمسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی کے علاوہ مجلسی ارکان مقننہ، علماء و مشائخین کی کثیر تعداد موجود تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button