تلنگانہ

تلنگانہ میں بارش سے 30 لوگوں کی موت _ مرنے والے فرد کے ہر ایک خاندان کو 25 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے ریونت ریڈی کا مطالبہ

حیدرآباد _ 29 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ پی سی سی کے صدر ریونت ریڈی نے کہا کہ ریاست میں سیلاب اور شدید بارش سے 30 افراد کی موت ہوگئی ہے اور 10 لاکھ ایکڑ فصلیں تباہ ہوگئی ہے ایک اندازے کے مطابق تلنگانہ میں بارش اور سیلاب سے 3 ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے

 

ریونت ریڈی نے آج حیدرآباد کے ایل بی نگر اسمبلی حلقہ میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے تباہی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ریونت ریڈی نے کہا کہ بارش اور سیلاب سے اتنی تباہی آنے کے بعد بھی حکومت سو رہی ہے اب تک کوئی امداد فراہم نہیں کی ہے

 

انہوں نے کہا کہ حکومت کی سردمہری سے ایسا محسوس ہوتا ہے چیف منسٹر چندرشیکھرراو اور وزیر بلدی نظم نسق تارک راما راو سیلاب میں بہہ گئے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ایک ہزار کروڑ روپے جاری کرتے ہوئے بارش کے متاثرہ افراد کی مدد کرے ۔ انہوں نے بارش سے فوت ہونے والے ہر فرد کے خاندان کو 25 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرے۔ کسانوں کو فی ایکڑ 15 ہزار روپے ادا کرے۔ کھیتوں میں ریت جمع ہوگئی ہے اسے نکالنے کے لئے کسانوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button