تلنگانہ

کریم نگر کے سابق رکن اسمبلی وی جگپتی راؤ اب نہیں رہے

کریم نگر _ 20 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے کریم نگر اسمبلی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی ویلچلا جگپتی راؤ کا انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 87 برس تھی  اور وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ وہ حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ ہاسپٹل میں زیر علاج تھے اور چہارشنبہ کی رات ان کی حالت خراب ہونے پر آخری سانس لی۔ کئی سیاسی جماعتوں کے قائدین نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 

جگپتی راؤ کی پیدائش 1935 میں ہوئی تھی۔ وہ کانگریس کے ٹکٹ پر جگتیال سے ایم ایل اے کے طور پر 1972 کے انتخابات میں جیتنے کے بعد پہلی بار اسمبلی میں داخل ہوئے۔ بعد ازاں، 1978 میں، وہ گریجویٹ ایم ایل سی کے طور پر کامیاب ہوئے۔ اسی دوران 1989 میں ہونے والے انتخابات میں انہوں نے کریم نگر حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پر مقابلہ کیا اور کامیابی حاصل کی۔ بعد میں وہ کانگریس کے ایک ایسوسی ایٹ ممبر  رہے۔ انہوں نے کچھ عرصہ تلنگانہ لیجسلیچر فورم کے کنوینر اور اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button