تلنگانہ

تلنگانہ _ جگتیال کے نوجوان انجینئر کو امریکہ میں ڈیڑھ کروڑ تنخواہ کی ملازمت

جگتیال _ 8 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال ضلع  سے تعلق رکھنے والے پوٹلاپلی آدتیہ کو 1.50 کروڑ روپے کی سالانہ تنخواہ کے ساتھ امریکہ میں ملازمت ملی ہے ۔ آدتیہ کا تعلق جگتیال ضلع کے پیگڈا پلی ہے اس نے ، بی ٹیک مکمل کرنے کے بعد چار سال سے حیدرآباد کی ایک اسٹارٹ اپ  سافٹ ویئر کمپنی میں کام کر رہا ہے

 

اسی تجربے کی بنیاد پر آدتیہ نے  اعلیٰ ملازمت کی کوشش کرتے ہوئے، اس نے کولوراڈو، امریکہ میں میڈیکل ڈیوائسز کی ایک معروف کمپنی میڈٹرونک میں ایک سینئر سافٹ ویئر انجینئر کی نوکری حاصل کی۔ اس کمپنی نے آدتیہ کو 1.50 کروڑ روپے سالانہ کی تنخواہ کے ساتھ ملازمت کا موقع فراہم کیا۔

 

آدتیہ کے خاندان کے افراد اور دوست و احباب جو اس وقت جگتیال شہر کے ودیا نگر میں مقیم ہیں اس کو بڑی تنخواہ کی ملازمت ملنے پر خوش ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button