انٹر نیشنل

بریکنگ نیوز _ کابل کی ایک مسجد میں طاقتور دھماکہ _ 20 نمازی بشمول امام جاں بحق، درجنوں زخمی

حیدرآباد _ 17 اگست ( اردولیکس ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مسجد میں طاقتور بم دھماکہ ہوا۔جس میں 20 نمازی جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں

یہ دھماکہ چہارشنبہ کی رات عشاء کی  نماز کے دوران کابل کے خیر خانہ کی صدیقہ مسجد میں پیش آنے کی اطلاع ہے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھماکہ اتنا طاقتور تھا کہ مسجد میں ہر طرف انسانی اعضاء بکھرے ہوئے ہیں دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ کا امکان ہے بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکہ مشہور اسکالر عامر محمد کو نشانہ بنانے کے لئے کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے۔اس کے علاوہ مسجد کے امام بھی اس دھماکہ میں شہید ہونے کی اطلاع ملی ہے مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button