تلنگانہ

تلنگانہ کے ان اضلاع میں کل منگل کو شدید سے شدید بارش کا امکان

حیدرآباد _ 24 جولائی ( اردولیکس) حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ اگلے تین دنوں تک تلنگانہ میں بعض مقامات پر شدید سے شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس وجہ سے ان مقامات پر تین دن کے لیے ریڈ الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے اس کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

 

محبوب آباد، ورنگل اور ہنمکنڈہ اضلاع میں منگل (25 جولائی) کو کہیں کہیں بھاری سے بہت زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔ ملوگو، بھدرادری کتہ گوڑم ، کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، جنگاوں اور سدی پیٹ اضلاع میں چند مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔

 

جگتیال، سرسلہ، کریم نگر، پیداپلی، جے شنکر بھوپال پلی، یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکا جیگری، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی، محبوب نگر اور ناگرکرنول  اضلاع میں کچھ مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button