تلنگانہ

شادی سے چند گھنٹے قبل ہونے والے دلہے کی موت _ تلنگانہ کے آصف آباد ضلع میں افسوسناک واقعہ

آصف آباد _ 15 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے آصف آباد میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں شادی سے چند گھنٹوں پہلے لو لگنے سے ہونے والے دلہے کی موت ہوگئی۔

 

تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے ضلع  آصف آباد کے گڈلابوری گاؤں کا رہنے والا 32سالہ تروپتی کی شادی گزشتہ روز چہارشنبہ کو تھی جس کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے تھے تاہم شادی سے چند گھنٹے پہلے لولگنے سے تروپتی بیمار پڑگیا۔اس کو منڈل مستقر کے ایک پرائیویٹ اسپتال لے جایاگیا اور شام کو بہتر علاج کے لیے کاغذ نگر منتقل کیا گیا۔

 

منگل کی شب اس کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر اسے منچریال کے ایک پرائیویٹ اسپتال منتقل کیاگیا۔اس کے ارکان خاندان نے بتایا کہ تروپتی کی چہارشنبہ کی اولین ساعتوں میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔جب کہ چند گھنٹوں میں وہ دلہا بننے والا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button