تلنگانہ

چندرشیکھرراو کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال _ بی آر ایس کے ارکان نے کیا اسمبلی سے واک آؤٹ

حیدرآباد _ 14 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ اسمبلی میں چیف منسٹر ریونت ریڈی پر سابق چیف منسٹر چندرشیکھرراو کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بی آر ایس پارٹی کے ارکان اسمبلی نے ایوان سے واک آؤٹ کردیا اور احاطہ اسمبلی میں زمین پر بیٹھ کر دھرنا دیا۔

بی آر ایس رکن اسمبلی کڈیم سری ہری نے الزام لگایا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی ایوان میں اپوزیشن لیڈر چندرشیکھرراو کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کررہے ہیں ریونت ریڈی نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں عوام نے چندرشیکھرراو کا پینٹ کھول دیا۔اس کے باوجود چندرشیکھرراو کے رویہ میں تبدیلی نہیں آئی۔ کڈیم سری ہری نے کہا کہ یہی نہیں بلکہ چندرشیکھرراو کے خلاف اس سے بھی خطرناک نازیبا الفاظ کا استعمال کیا جا رہا ہے جس کی خلاف بطور احتجاج بی آر ایس پارٹی کے ارکان اسمبلی نے ایوان سے واک آؤٹ کردیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button