نیشنل

13 سالہ لڑکی کی ہارٹ اٹیک سے موت۔ ریاست کرناٹک میں واقعہ

بنگالورو: ایک 13 سالہ بچی کی ہارٹ اٹیک سے موت ہو گئی۔ یہ واقعہ ریاست کرناٹک کے چکمنگلور میں کل پیش آیا۔

 

مدگیرا تعلقہ کے کیشولو جوگنا کیرے موضع سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ لڑکی سروشتی مقامی اسکول میں ساتویں جماعت میں زیر تعلیم ہے۔ وہ آج اسکول جانے کے دوران غش کھا کر گر پڑی اسے مقامی ہاسپٹل لے جایا گیا تب تک اس کی موت ہو چکی تھی۔

 

ڈاکٹرس نے بعد معائنہ بتایا کہ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے اس کی موت ہوئی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button