تلنگانہ

حیدرآباد سمیت تلنگانہ کے 11 اضلاع میں آیندہ تین دن تک شدید بارش کا امکان

حیدرآباد _ 8 نومبر ( اردولیکس) ہندوستانی  محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ تلنگانہ میں اگلے تین روز تک شدید بارش کا امکان ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ جنوب مشرقی بحیرہ عرب، لکشدیپ خطہ اور مغربی خلیج بنگال کے درمیان  ہوا کے کم دباؤ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے زیر اثر جنوبی ہندوستان کے کئی حصوں میں ہلکی سے بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔ تلنگانہ، آندھرا پردیش، کیرالہ، تمل ناڈو، کرناٹک اور جزائر انڈمان اور نکوبار میں بارش کی توقع ہے۔

 

اس کے علاوہ شمال مشرقی مانسون کی وجہ سے تلنگانہ کے کئی اضلاع میں ہلکی سے بھاری بارش اور کئی مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ گرج چمک اور 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کا امکان ہے۔منگل کو حیدرآباد سمیت کئی اضلاع میں تین گھنٹے تک بارش ہوئی۔ بعض مقامات پر ہلکی اور بعض مقامات پر تیز بارش ہوئی۔

 

بھدرادری کتہ گوڑم کے مددکور میں سب سے زیادہ 10 سینٹی میٹر اور یادادری بھونگیر کے نارائن پور میں 7.6 سینٹی میٹر بارش ہوئی۔ سیری لنگم پلی  میں 4 سینٹی میٹر بارش ہوئی۔نلگنڈہ میں مدوگولا پلی میں 4.7 سینٹی میٹر، تیمماراوپیٹ میں 4.7 سینٹی میٹر، کھامباگو میں 4.7 سینٹی میٹر۔ 4.2 سینٹی میٹر، حیدرآباد کے  چندا نگر میں 3.5 سینٹی میٹر، موسی پیٹ میں 2.6 سینٹی میٹر، گچی باولی میں 2.4 سینٹی میٹر، آر سی پورم میں 1.9 سینٹی میٹر، مادھا پور، بورابنڈہ میں 1.6 سینٹی میٹر، کوکٹ پلی ، قطب اللہ پور میں 1-1 سینٹی میٹر

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ حیدرآباد، محبوب نگر، وقارآباد، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، نارائن پیٹ، رنگاریڈی اضلاع کے ساتھ ساتھ میڑچل-ملکا جیگری، ورنگل، ملوگو اور کتہ گوڑم  اضلاع میں اگلے تین دنوں تک بھاری بارش کا امکان  ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button