تلنگانہ

تلنگانہ میں شدید کہر کی وجہ سے بس اور کار میں تصادم _ سنگاریڈی ضلع میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک

سنگاریڈی _ 3 نومبر ( اردو لیکس) تلنگانہ میں صبح کے اوقات کئی مقامات پر کہر پایا جارہا ہے کہر کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت میں شدید مشکلات پیش آرہے ہیں اسی طرح کے ایک واقعہ میں کہر کی وجہ سے ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

 

سنگاریڈی ضلع میں جمعرات کی صبح یہ جان لیوا سڑک حادثہ پیش آیا۔ اندول منڈل کے کنسان پلی میں ناندیڑ-اکولا قومی شاہراہ پر ایک آر ٹی سی بس اور ایک کار میں تصادم ہوا۔ اس واقعے میں چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ کہر  کی وجہ سے سڑک صاف نظر نہیں آرہی تھی ۔ جس کے نتیجے میں آر ٹی سی بس اور کار کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ تاہم مرنے والوں کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ حادثے کی مکمل تفصیلات کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button