انٹرٹینمنٹ

اب وائر کے بغیر ہوا سے انٹرنیٹ _ آیندہ ماہ سے جیو ایر فائبر سروس شروع کرنے ریلائنس جیو کا اعلان

ممبئی _ 28 اگست ( اردولیکس ڈیسک) ریلائنس جیو کے سربراہ مکیش امبانی نے جیو ایر فائبر سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ریلائنس کے سربراہ نے کہا کہ jio air fiber   ستمبر 19سے دستیاب ہوگا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ گنیش چتورتھی کے موقع پر ایئر فائبر کی نقاب کشائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آپٹیکل فائبر کے ذریعے روزانہ 15,000 کنکشن فراہم کیے جاسکتے ہیں، لیکن Jio air  Fiber کے ذریعے کنکشنز کی تعداد بڑھا کر 50،000 کردی جائے گی۔ Jio Air Fiber 5G ٹیکنالوجی کے ذریعے تیز ترین ڈیٹا فراہم کرتا ہے۔

جیو ایر فائبر سروس کیا ہے 

JioAirFiber بغیر کسی وائر  کے ہوا پر فائبر جیسی رفتار فراہم کرتا ہے۔ آپ کو بس اسے پلگ ان کرنا ہوگا۔  ایک  وائی فائی ہاٹ اسپاٹ  کا استعمال کرتے ہوئے انتہائی تیز رفتار انٹرنیٹ حاصل کرسکتے ہیں آپ کے گھر یا دفتر کو گیگابٹ اسپیڈ انٹرنیٹ سے جوڑنا واقعی آسان ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button