ایجوکیشن

تلنگانہ میں ایس ایس سی امتحانات کی فیس داخل کرنے کی تاریخ کا اعلان

حیدرآباد_ 29 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ میں ایس ایس سی امتحانات کی فیس داخل کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے  ڈائرکٹر سرکاری امتحانات نے مارچ 2023ء میں منعقد ہونے والے ایس ایس سی، او ایس ایس سی اور ووکیشنل امتحانات کے لئے فیس کے ادخال کی تواریخ کا اعلان کردیا ہے۔ جرمانے کے بغیر امتحانی فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ 15نومبر 2022ء مقرر کی گئی ہے جب کہ 50/- روپے جرمانہ کے ساتھ 30نومبر تک فیس داخل کی جاسکتی ہے۔ 15 دسمبر تک 200/- روپے دیرانہ اور 29 دسمبر تک 500/- روپے دیرانہ کے ساتھ متعلقہ ہیڈماسٹر کے پاس فیس داخل کرنے کی سہولت رہے گی۔

 

طلبہ متعلقہ اسکول کے ہیڈماسٹرس سے ربط پیداکیا جاسکتا ہے یا سرکاری ویب سائٹ www.bse.telangana.gov.in ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔ امیدواروں کو مطلع کیا گیا کہ کسی بھی صورت میں امتحانی فیس کے ادخال کی تواریخ میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔اس سہولت سے ریگولر، ایک مرتبہ ناکام خانگی امیدوار استفادہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button