تلنگانہ

حیدرآباد سے کامیابی پر 5 ہزار افراد کو ملازمتیں اور پانچ ہزار کو رعایتی قرضے فراہم کرنے کانگریس امیدوار سمیر ولی اللہ کا وعدہ

حیدرآباد، 5 مئی ( اردولیکس)۔حیدرآباد ڈی سی سی کے صدر اور حیدرآباد لوک سبھا  کے کانگریس امیدوار محمد ولی اللہ سمیر نے حیدرآباد کے پرانے شہر میں بے روزگاری کو ختم کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے حیدرآباد کے پرانے شہر میں 5000 بے روزگار نوجوانوں کو  نوکریاں اور پانچ ہزار کو رعایتی قرضوں کی یقین دہانی کرائی۔ولی اللہ سمیر نے بہادر پورہ اسمبلی انچارج پی  راجیش کمار اور دیگر سینئر لیڈروں کے ساتھ اتوار کو کشن باغ پارک سے کالاپتھر کے آشور خانہ تک ایک  ریالی نکالی۔

 

 

اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ولی اللہ سمیر نے کہا کہ اگر وہ حیدرآباد کی سیٹ جیت گئے تو بیروزگاری کو کم کرنا ان کا بنیادی ہدف ہوگا۔ ایک حالیہ سروے کے مطابق، حیدرآباد میں بے روزگاری کی شرح خطرناک حد تک 21 فیصد پر ہے، جس کی شرح 20 سے 24 سال کی عمر کے لوگوں میں 45 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ تلنگانہ میں کانگریس حکومت نے نوجوانوں کے روزگار سے جوڑنے کے لیے اسکل یونیورسٹیاں بنانے کی تجویز پیش کی ہے ۔یہ یونیورسٹی پرانے شہر میں بھی قائم کی جائے گی ۔

 

 

سمیر ولی اللہ نے کہا اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے "اقلیتی اعلامیہ” میں کانگریس پارٹی نے اقلیتی بہبود کے بجٹ کو بڑھا کر 4,000 کروڑ روپے کرنے کا عہد کیا ہے، جس میں ایک مخصوص اقلیتی ذیلی منصوبہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس بجٹ کا ایک اہم حصہ خود روزگار اسکیموں سمیت معاشی بااختیار بنانے پر خرچ کیا جائے گا۔ تلنگانہ میں کانگریس حکومت نے بے روزگار اقلیتی نوجوانوں اور خواتین کے لیے رعایتی قرضوں کی سہولت کے لیے سالانہ 1,000 کروڑ روپے فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا تھا، جس میں 60-70 فیصد مستفیدین پرانے شہر سے آتے ہیں

 

 

ولی اللہ سمیر نے اس بات پر زور دیا کہ کانگریس حکومت SETWIN کو دوبارہ زندہ کرے گی اور ہنر مندی کی تربیت کو فروغ دے گی۔ مزید برآں، حکومت کا مقصد پرانے شہر میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے قلی قطب شاہ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (QQSUDA) کو تبدیل کرنا ہے، جس سے بے روزگاری اور غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی

متعلقہ خبریں

Back to top button