تلنگانہ

نویں جماعت کے طالب علم کی اسکول میں ہارٹ اٹیک سے موت _ تلنگانہ کے کھمم میں افسوسناک واقعہ

کھمم _ 17 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے کھمم میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں ایک 14 سالہ لڑکا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔ کھمم شہر کی این سی پی  کالونی کا مداسی راجیش (14) مقامی سرکاری ہائی اسکول میں کلاس 9 میں پڑھتا ہے۔ معمول کے مطابق چہارشنبہ کی صبح راجیش اسکول گیا تھا۔ تھوڑی دیر بعد وہ سینے میں درد کی وجہ سے گر پڑا۔  اساتذہ نے فوری طور پر راجیش کو سرکاری اسپتال پہنچایا، لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ اس واقعہ سے اسکول کے اساتذہ اور طلبہ میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button