تلنگانہ

سابق چیف منسٹر چندرشیکھرراو بی آر ایس لیجسلیٹچر پارٹی لیڈر منتخب

حیدرآباد _ بی آر ایس پارٹی کے نو منتخب ارکان نے پارٹی سربراہ و سابق چیف منسٹر چندرشیکھرراو کو بی آر ایس ایل پی لیڈر منتخب کیا ہے ۔ پارٹی کے سینئر قائد کے کیشو راؤ کی صدارت میں ہفتہ کی صبح تلنگانہ بھون میں بی آر ایس ایم ایل ایز نے میٹنگ ہوئی ۔ اس میٹنگ میں سابق اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی نے ایک سطری قرارداد پیش کی کہ پارٹی سربراہ کے سی آر کو بی آر ایس پارٹی کا قائد ہونا چاہیے۔ اس قرارداد کو اراکین اسمبلی نے تائید کی ۔اس طرح پارٹی سربراہ کے سی آر کو متفقہ طور پر بی آر ایس ایل پی لیڈر منتخب کرلیا ۔

تلنگانہ ریاست کی تیسری اسمبلی کا پہلا اجلاس صبح 11 بجے شروع ہوگیا۔ ایوان میں حالیہ انتخابات میں جیتنے والے ایم ایل ایز کی تقریب حلف برداری کے تناظر میں بی آر ایس پارٹی کے عوامی نمائندوں نے یہ میٹنگ منعقد کی اور پارٹی کے طریقہ کار، امیدواروں کے ضابطہ اخلاق، اسمبلی اجلاس میں اختیار کی جانے والی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ کے بعد تمام بی آر ایس ایم ایل ایز اسمبلی کے سامنے تلنگانہ شہداء یادگار پہنچے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور اسمبلی اجلاس میں شرکت کی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button