تلنگانہ

تلنگانہ کے سرکاری ملازمین اور پنشنرس کے لئے ڈی اے کا اعلان

حیدرآباد _ 23 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ کے سرکاری ملازمین اور پنشنرس  کے لیے خوشخبری ہے چیف منسٹر چندرشیکھرراو  کے فیصلے کے مطابق، تلنگانہ حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرس کے لیے ڈی اے  الاؤنس (DA/DR) میں 2.73 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نے موجودہ 17.29 فیصد کو بڑھ کر 20.02 فیصد کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس سے 4.40 لاکھ ملازمین اور 2.88 لاکھ پنشنرس کو فائدہ ہوگا۔ اضافے کا اطلاق گزشتہ سال یکم جولائی2021 سے ہوگا۔

ریاستی حکومت جولائی 2021 سے ڈی اے ادا کرے گی۔ جنوری کی پنشن کے ساتھ فروری میں پنشنرس کو ڈی اے کی ادائیگی کی جائے گی۔ حکومت نے احکامات میں کہا ہے کہ بقایا جات جولائی 2021 سے دسمبر 2022 کے آخر تک ادا کیے جائیں گے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button