تلنگانہ

کریم نگر میں منی پور تشدد کے خلاف جماعت اسلامی ہند کا احتجاج _ مظلومین کو انصاف اور خاطیوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

کریم نگر میں منی پور تشدد کے خلاف جماعت اسلامی ہند کریم نگر کے زیراہتمام تلنگانہ چوک پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مسلم، عیسائی، سکھ، دلت اور سدھ بھاونا فورم کے قائدین منی پور میں خواتین کو تشدد اور ہوس کا نشانہ بنانے پر سخت برہمی، غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے سخت مذمت کی۔

 

اس موقع پر ناظم ضلع، جماعت اسلامی ہند، کریم نگر محمد خیرالدین نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تین مہینوں سے منی پور تشدد کی لپیٹ میں، فرقہ وارانہ منافرت اور مذہبی انتہا پسندی-آتش زنی، لوٹ مار، قتل و غارت گری ہی کیا کم تھا کہ معصوم خواتین کو برہنہ کرکے سڑکوں پر گشت کروانہ اور عصمت دری جانوروں کی سطح سے گری ہوئی حرکت سے انسانیت شرمسار ہے۔

 

واقعہ کے اسی دن کے بعد بھی خاطیوں کو کوئی سزا نا ہوسکی یہ بڑے افسوس کی بات ہے۔ ہم ریاست منی پور اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امن کی فضاء کو فوری بحال کریں۔ مظلومین کو انصاف اور خاطیوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔

 

اس پروگرام میں امرائے مقامی نعیم الدین احمد، سید معین احمد، اظہر الدین خان، جگبیر سنگھ، گردوارا جنرل سیکریٹری، کرسٹوفر ٹیموتی جے راج، کرسچین اسوسیشن کے ذمہ دار اے کرن کمار، صدر سد بھاونا فورم، سمدرالا اجئے سبھی نے مجموعی طور پر یہ بات بتائی کہ ہندوستان ایک تکثیری ملک ہے جہاں کثرت میں وحدت ہے۔ ایسے واقعات پر تمام مذاہب کے لوگ مل کر انصاف کے ساتھ کھڑے ہونگے تو ایسے واقعات کو روکا جاسکتا ہے۔

 

اس احتجاج میں موسم کی خرابی کے باوجود بھی کثیر تعداد میں مرد و خواتین شریک تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button