تلنگانہ

تلنگانہ میں قبل از وقت انتخابات اور امیدواروں پر چندرشیکھرراؤ راؤ کا اہم بیان

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ چندرشیکھرراؤ نے ٹی آر ایس پارٹی کےاجلاس میں اسمبلی انتخابات کے بارے میں وضاحت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست میں قبل از وقت انتخابات نہیں ہوں گے بلکہ اسمبلی انتخابات شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔  دوپہر 3 بجے تلنگانہ بھون میں چیف منسٹر کے سی آر کی صدارت میں میٹنگ میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں اور سرکاری اسکیموں کو عوام تک پہنچانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ اگلے الیکشن میں موجودہ ارکان اسمبلی کو ہی ٹکٹ دیا جائے گا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ہر ایم ایل اے کو عوام سے باقاعدگی سے بات چیت کرنی چاہیے اور پارٹی کارکن انتخابات کیلیے تیاریاں کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button