نیشنل

فیملی کورٹ میں دو خاتون وکلاء کے درمیان مار پیٹ _ ویڈیو دیکھیں

کاس گنج _ 29 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) اترپردیش  کے کاس گنج کی سیشن کورٹ کی فیملی کورٹ میں جمعرات کو اس وقت عجیب منظر دیکھنے کو ملا جب دو خاتون وکلاء کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوگیا۔ کچھ ہی دیر میں دونوں خواتین وکلاء کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔ جب دونوں میں جھگڑا ہوا تو وہاں موجود دیگر وکلاء نے ویڈیو بنالی۔ تاہم مداخلت کے بعد معاملہ ٹھنڈا ہوگیا۔ کاس گنج کے ایس پی جی ٹی ایس مورتی کے مطابق پولیس نے ایک خاتون وکیل کی شکایت پر سات لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

 

خواتین وکلاء کے درمیان لڑائی کا ویڈیو جمعرات کا ہے۔ وائرل ویڈیو میں لڑتے ہوئے نظر آنے والی خاتون وکیل کاس گنج کی یوگیتا سکسینہ ہیں، جب کہ دوسری خاتون وکیل علی گڑھ کی سنیتا کوشک بتائی جا رہی ہے۔ کاس گنج فیملی کورٹ میں دونوں خواتین وکلاء اپنے اپنے مؤکلوں کی وکالت کرنے پہنچی تھیں۔ ان کے موکل بھی آپس میں میاں بیوی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یوگیتا سکسینہ کی مؤکل پارول سکسینہ ہیں، جب کہ سنیتا کوشک ،  پارول کے شوہر راہول بوس کی وکیل ہیں، جمعرات کو فیملی کورٹ میں ان کے کیس کی تاریخ تھی۔ دونوں خواتین وکلاء کے درمیان اچانک کسی بات پر جھگڑا ہوگیا۔ تھوڑی دیر بعد جھگڑا  ہاتھا پائی میں بدل گیا اور دونوں وکلا آپس میں لڑ پڑے۔ موقع پر تعینات خواتین پولیس اہلکاروں نے مداخلت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button