تلنگانہ

کانگریس کو بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی۔انڈیا ٹوڈے کی تازہ ایگزٹ پول

حیدرآباد: تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات سے متعلق انڈیا ٹوڈے نے جمعہ کی شام تازہ ایگزٹ پول جاری کیا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق کانگریس کو 63 تا 73 نشستیں حاصل ہوں گی جبکہ بی آر ایس کو 34 تا 44 نشستوں پر کامیابی ملے گی

 

بی جے پی کو چار تا آٹھ نشستیں حاصل ہوں گی اسی طرح مجلس کو چار تا آٹھ نشستوں پر کامیابی ملے گی۔ جمعرات کی شام تک جاری کیے جانے والے ایگزٹ پولس میں بھی کانگریس کی تائید میں تھے تاہم انڈیا ٹوڈے نے آج تازہ طور پر یہ رپورٹ جاری کی ہے۔

 

کئی اداروں کی جانب سےمکمل پولنگ کے اختتام سے قبل ایگزٹ پوسٹ جاری کیے گئے تھے جبکہ انڈیا ٹوڈے نے مجموعی پولنگ درج ہونے کے بعد جمعہ کے شام یہ ایگزٹ پل جاری کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button