این آر آئی

مکہ ریجن میں گرد و غبار کے طوفان اور بارش کا امکان۔ علاقے کے مکینوں کو انتباہ

ریاض ۔ کے این واصف 

ماہ رمضان کی ابتداُ ہی سے سعودی عرب کا موسم غیر متوقع ہوگیا ہے۔ وقفہ وقفہ سے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ ہے اب جبکہ مکہ شہر زائرین سے پر ہے یہاں پھر بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

مکہ مکرمہ گورنریٹ کے ماتحت قدرتی آفات اور بحرانوں کے نگراں مرکز نے مقامی شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور زائرین سے کہا ہے کہ ’وہ گرد وغبار کے طوفان اور بارش کے امکانات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں‘۔اخبار 24 کے مطابق نگراں مرکز نے بیان میں کہا کہ ’مکہ مکرمہ ریجن کی کمشنریوں میں گرد کے طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا خطرہ ہے‘۔

شہری اور مقیم غیر ملکی برساتی نالوں کے قریب نہ جائیں اور ایسے نشیبی مقامات سے دور رہیں جہاں بارش کا پانی جمع ہوتا ہے‘۔نگراں مرکز نے کہا کہ ’جمعرات 6 اپریل 2023 سے اتوار تک مکہ گورنریٹ کی کمشنریوں میں بارش اور آندھی کا امکان ہے‘۔

اس سے قبل سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکزنے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جمعرات سے اتوار تک مملکت کے بیشتر علاقوں میں موسم بہار کی بارش متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button